مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں مغربی کنارے میں اسلامی جہاد تنظیم کےسربراہ ولید العبیدی اسرائیلی فوجی کارروائی میں شہید ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے مطابق مغربی کنارے کے قصبے جنین کے قریبی گاؤں قبطیہ میں اسرائیلی فوج اور اسلامک جہاد کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے سربراہ 40 سالہ ولید العبیدی جاں بحق ہوگئے۔گذشتہ روز غزہ کے مشرقی علاقے الزیتون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 21 فلسطینی شہید اور 50 زخمی ہوگئے تھے جن میں حماس کے اہم رہنما اور وزیر خارجہ محمود الزہار کےفرزند بھی شامل ہیں ۔ان واقعات کے خلاف حماس نےفلسطین میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیاہے۔