مہرخبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تائیوان کے شمال مشرقی ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 7 چینی ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ لاپتہ ہونے والے ماہی گیروں کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔تائیوان کی کوسٹ گارڈکے ایک افسرنے بتایا کہ یہ واقع اس وقت پیش آیا جب چینی مچھیروں کی کشتی پیسیفک اوشین168 ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا گئی ۔کشتی پر موجود عملے کے کل64افرادکو بچایا گیاہے جس میں دوکپتان شامل ہیں جن کاتعلق تائیوان سے ہے۔لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے لیکن حکام نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ لاپتہ ماہی ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔