ترک فوج نے کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر شمالی عراق میں کرد علیحدگي پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کا کہنا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر شمالی عراق میں کرد علیحدگي پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔عراقی کردستان کی سکیورٹی کے ترجمان نے کہا کہ ابتداء میں ترکی کے ہوائي جہازوں نے نچلی سطح کی پرواز کی اور قندیل کے پہاڑوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کی شناسائی کی اور اس کے بعد ان کے بعض ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ترجمان نے حملوں میں جانی نقصان اور خسارات کے بارے میں کوئي تفصیل نہیں بتائی ۔ترکی کی فوج نے کل رات بھی کرد علیحدگي پسندوں کے ٹھکانوں پر عراقی سرحد کے اندر بمباری کی تھی ۔