لندن میں روسی ہنرمندوں اور عالمی ہنرمندوں کی نقاشی کی نمائشگاہ کے ملتوی ہونے کے بعد روس اور برطانیہ کے روابط میں بحران نئے مرحلے میں داخل ہوگيا ہے ۔ ایک برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ روس اور برطانیہ کے درمیان بحران ختم ہونے والا نہیں ہے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پروگرام کے مطابق روس لندن میں نقاشی کی ایک نمائشگاہ لگانے والا تھا لیکن برطانیہ اور روس کے درمیان موجودہ بحران کی وجہ سے نمائشگاہ کے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اگر چہ ماسکو اور لندن کے درمیان بحران سیاسی نوعیت کا ہے لیکن روس نقاشی کے آثار کو لندن بھیجنے سے اجتناب کررہا ہے ۔ روس کی طرف سے ماسکو میں برطانیہ کے دو ثقافتی مراکز کو بند کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بحران جاری ہے۔