مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں ہندوستانی قونصل خانے پرحملہ میں2افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے ہیں ۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق طالبان نے ہندوستانی قونصل خانے پر ننگرہار صوبے کے شہر جلال آبادمیں حملہ کیا، اس دوران دوافراد کو ہلاک کردیاگیا جبکہ سات افراد زخمی بھی ہوئے ۔فرانسیسی خبرایجنسی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھارتی قونصل خانے کے باہر دو بم دھماکے ہوئے، دونوں واقعات میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔حکام نے بتایا کہ دھماکوں کے لیے گھریلو ساختہ بم استعمال کئے گئے۔فوری طور پر کسی بھی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔