مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت دفاع نے جنرل پرویز مشرف کی ریٹائرمنٹ اور جنرل اشفاق کیانی کے بطور چیف آف آرمی اسٹاف تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہےاسلام آباد میں وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے علاوہ صدر پرویز مشرف کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف ریٹائرمنٹ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق کیانی کل باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ، اس موقع پر انہیں پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔اس موقع پر تقریب میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف آفیسربھی موجود ہوں گے ۔جنرل اشفاق کیانی پاکستان آرمی کے چودھویں سربراہ کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔