پیرس کے مضافات میں ایک عمارت میں دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے ایک شخص ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس کے مضافات میں ایک عمارت میں دھماکے کے بعد آگ بھڑکنے سے ایک شخص ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے ہیں فرانسیسی حکام کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے شمال مشرقی قصبے بونڈی میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس کے اخراج کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور بیالیس زخمی ہوگئے، جن میں سے پندرہ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔دھماکہ اور آتشزدگی سے ریستوران اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا۔ آگ لگنے کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور کئی میٹر بلند آگ کے شعلے دیکھے گئے۔آگ بجھانے والا عملہ صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کررہاہے