ترکی کے وزیرخارجہ علی بابا جان کرد باغیوں کے بحران سے نمٹنے کے لئے عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے بغداد پہنچ گئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیرخارجہ علی بابا جان کرد باغیوں کے بحران سے نمٹنے کے لئے عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے بغداد پہنچ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ترک وزیرخارجہ اس دورے کے دوران عراقی حکام سے کرد باغیوں کے اقدامات کے خاتمے اور دونوں ملکوں کے سرحدی اختلافات کے حل کے سلسلے میں گفتگو کریں گے ادھر ذرائع کے مطابق عراقی وزیر خارجہ نے کرد باغیوں کے معاملے میں ترکی حکومت کی حمایت اور اس س تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ کرد باغیوں کو امریکہ مالی اور فوجی مدد فراہم کررہا ہے اور اسطرحامریکہ نے تقریبا تمام اسلامی ممالک میں کسی نہ کسی زاویے سے بحران کھڑا کر رکھا ہے اور کسی بھی اسلامی ملک میں امن قائم نہیں کرنے دیتا امریکی عمل سے واضح ہوجاتا ہے کہ امریہ دنیا میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے