ہندوستان و پاکستان میں عید الفطر آج مذہبی جو ش و جذبے سے منائی گئی دونوں ممالک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے سکیورٹی کےخصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان وپاکستان میں عید الفطر آج مذہبی جو ش و جذبے سے منائی گئی ہےدونوں ممالک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے علماء اور خطیبوں نے عید کے اجتماعات میں عید الفطر کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ نماز عید کے بعد مسلم امہ کی یک جہتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ،اس مقصد کے لیے شہر کو تین زونز میں تقسیم کیا گیا ،فیصل مسجد اورلال مسجدمیں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔اسی طرح کراچی ،لاہور، کوئٹہ ،پشاور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے گرد سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔اس سلسلے میں سیکورٹی دستوں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ادھر ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سمیت اس ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بھی مسلمانوں نے عید کے دن کو بڑے ایمانی جوش و جذبے کے ساتھ منا یا