مہرخبررساں ایجنسی نے جرمنی وزارت خارجہ کی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزير خارجہ والٹر اسٹائن مایرنے ایران کے ایٹمی معاملے کو پر امن طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے جرمنی وزیر خارجہ نے مصر کے سفارتخانہ میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کے بعد کہا کہ ہم سب یہی چاہتے ہیں کہ ایران کا ایٹمی معاملہ پرامن اور دوستانہ ماحول میں حل ہو اس نے کہا کہ ایران کے پاس دو راستے ہیں یا وہ بین الاقوامی برادری کی درخواست پر اپنے ایٹمی پروگرام میں موجود تمام ابہامات کے بارے میں جواب دے اور انھیں دور کرے یا اسی طرح عالمی برادری سے الگ تھلگ رہے