انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک اور طاقت ور زلزلہ آنےسے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالےس ےنقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں ایک اور طاقت ور زلزلہ آنےسے 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ریکٹر سکیل پر 7.8 کی شدت سے جمعرات کو آنے والا یہ زلزلہ جنوبی سماٹرا کے اسی مقام پر آیا ہے جہاں بدھ کو 4۔8 کی شدت کا انتہائی طاقتور زلزلہ آیا تھا انڈونشیا میں بدھ کو بھی ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا جو دنیا میں اس سال کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا جس سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے لیکن اس تباہی کا اندازہ لگانا ابھی بہت مشکل ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں 40 افراد زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں عمارتیں برباد ہوگئی ہیں زلزلے کا دوسرا جھٹکا پہلے بڑے جھٹکے سے تقریباً بارہ گھنٹے بعد آیا جبکہ پہلے جھٹکے کا مرکز تیس کلومیٹر سمندر کی تہہ میں اور جنوب مغربی شہر بینگکولو سے کوئی اسی میل دور تھا