مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نےآج اپنی آزادی کی ساٹھویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا ہے اطلاعات کے مطابق پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری اورغیر سرکاری سطح پر یوم آزادی کا جشن منایا گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ملک میں عام انتخابات کے قریب ہونے کے پیش نظر آزادی کا دن سیاسی جماعتوں کے لئے بھی اپنے ہدف کو پہنچانے کا بہترین ذریعہ تھا آزادی کے دن سے ایک رات پہلےپاکستان کے صدر پرويز مشرف نے ایک ٹی وی پروگرام میں سوالوں کے جواب میں کہا کہ حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف قومی مفاد کے لئے لڑرہا ہے ۔انہوں نے دہشت گردی کو بنیادی مسئلہ قراردیا اور کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے بہترین راستے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ہر پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دیتا ہوں ۔پاکستان کے صدر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے ۔پاکستان کے صدر مشرف نے ایران پاکستان ہندوستان گیس پائپ لائن پروجیکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت اپنے مفادات کو دوسروں کے کہنے پر ترجیح دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعض ملکوں کی مخالفتوں کے باوجود پاکستان اس پروجیکٹ پر کام کررہا ہے
اجراء کی تاریخ: 14 اگست 2007 - 22:43
پاکستان نےآج اپنی آزادی کی ساٹھویں سالگرہ کا جشن بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا ہے