مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ نے فلسطین کے صدر محمود عباس ابومازن کو اطلاع دی ہے کہ امریکہ سلام فیاض کی ہنگامی حکومت کی مالی مدد کرنے کے لئے تیار ہے فلسطین کے اعلی اہلکار نے کہا کہ امریکہ نے سلام فیاض حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے بیت المقدس میں امریکی قونصل کے اہلکار " جیکب ویلز " نے ابو مازن کے ساتھ ملاقات میں اس بات کا اعلان کیا ہے سلام فیاض نے کہا ہے کہ وہ کل تک اپنی ہنگامی حکومت کے اعضاء کا اعلان کردیں گے ادھر فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے پولیس کی ایک اعلی کونسل تشکیل دینے کا حکم صادر کیا ہے جبکہ فلسطینی پولیس کے سربراہ نے پولیس سے کہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ تعاون نہ کریں ادھر فتح تنظیم نے عرب یونین کی طرف سے حقائق کا جائزہ لینے کے لئے غزہ وفد بھیجنے کی مخالفت کی ہے مبصرین کا خیال ہے کہ فتح تنظیم کے بعض ارکان نے حماس کی حکومت کو ختم کرنے کے لئے امریکہ سے بھاری مقدار میں رشوت کی رقم وصول کی ہے اور انھوں نے فلسطینی فلسطینی لڑائی کراکے امریکہ اور اسرائیل کو خوش کرکے اس رقم کو ہضم کیا ہے