مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے وزير اعظم اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں کو مدد فراہم کرنے میں عربی ممالک کی ضعیف کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے فلسطین میں موجودہ بحران کو حل کرنے کے لئے پانچ تجاویز پیش کی ہیں ہنیہ نےکل نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا کہ اول یہ کہ ہمسایہ عرب ممالک کو تمام فلسطینیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے اور یہ عمل قابل قبول نہیں ہے کہ ایک عربی ملک فلسطین کے ایک گروپ کو دوسرے گروپ کے خلاف ہتھیار فراہم کرے دوم یہ کہ فلسطینی گروہوں کے درمیان ہونے والے تمام معاہدوں کا احترام کیا جائے جن میں قاہرہ اور مکہ مکرمہ کے معاہدے بھی شامل ہیں تیسرے یہ کہ سیاسی شراکت پر ایمان اور یقین رکھنا چاہیے چوتھے یہ کہ سیاسی کشمکش سے دور رہ کر فلسطین کی سلامتی اورسکیورٹی کے بارے میں تجدید نظر کرنی چاہیے پانچویں یہ کہ دوسروں کو فلسطین کے مسائل میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اسماعیل ہنیہ نے امداد فراہم کرنے میں سستی پرعرب ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہمارے بھائیوں کو اپنے کئے ہوئے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے