مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر لاہور ترک کرنے اور کراچی میں داخل ہونے پر پنجاب اور سندھ حکومتوں نے پابندی عائد کردی ہے اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور کے ہوائی اڈے سے کراچی کےسفر سے روک دیا گیا۔ پنجاب کی حکومت نے ان پر لاہور سے باہر جانے پر تین روز کی پابندی عائد کردی ہے۔سندھ حکومت نے ان کے صوبہ سندھ میں داخل ہونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر رکھی ہے۔عمران خان نے ایم کیوایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف کراچی کے واقعات کے بعد سخت بیانات دیئے تھے اورلندن میں الطاف کے خلاف عدالتی چارہ جوئی اور انہیں برطانیہ سے بدر کروانے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں اور اس سلسلے میں دو جون کو لندن جا رہے ہیں۔