مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں حماس کے ایک رہنما خلیل الحیا کے گھر پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں آٹھ افراد شہید اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں حملے کے وقت حماس کے رہنما گھر پر نہیں تھے لیکن ان کے خاندان کے افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق حملے کے بعد حماس کے رہنما نے غزہ شہر میں شفا ہسپتال کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا تھا۔فلسطینی رہنما نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام مشکلات کے باوجود جد و جہد جاری رکھیں گے