پاکستان سپریم کور ٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو حکم دیا ہے کہ وہ جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی کو روک دے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سپریم کور ٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سپریم جوڈیشل کونسل کو حکم دیا ہے کہ وہ جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی کو روک دے سپریم کورٹ کے بینچ نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست کو سننے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس، جسٹس جاوید اقبال، جسٹس عبد الحمید ڈوگر اور جسٹس سردار رضا کے علاوہ تمام ججوں پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کی نتیجے میں جسٹس افتخار محمد چودھری کی عملی غیر معطلی جاری رہے گی اور وہ بطور چیف جسٹس کام نہیں کر سکیں گے۔