امریکی ہفتہ وار جریدے " دی ٹائم" نے سو با اثر شخصیات کی فہرست میں امریکی صدر جارج بُش کا نام شامل نہیں کیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے امریکی جریدے " دی ٹائم " کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اس جریدے میں سو با اثر شخصیات کی فہرست میں امریکی صدر جارج بُش کا نام شامل نہیں کیا ہےیہ چار سال میں پہلا موقع ہے کہ صدر بُش کا نام اس فہرست میں نہیں ہے۔ سیاستدانوں میں سے جن لوگوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان میں ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای،  کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کے بھائی راؤل کاسترو، چین کے صدر ہو جنتاؤ، جرمنی کی چانسلر اینگلا مرکل، امریکی ایوانِ نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی، بیجنگ اولمپکس کمیٹی کے سربراہ لیو چی اور امریکہ میں صدارت کے ممکنہ امیدوار بارک اوباما اور ہیلری کلنٹن کے نام ہیں اس کے علاوہ اور کئی رہنماؤں کے نام شامل ہیں جریدے کے ڈپٹی مینیجنگ ایڈیٹر کے مطابق صدر بُش کا اس وقت اتنا اثر نہیں جو ان کے عہدے کی وجہ سے ان کو حاصل ہونا چاہیےاس لئے ان کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے