سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبد اللہ آئندہ مہینے امریکی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے لئے واشنگٹن روانہ ہونگے

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبد اللہ آئندہ مہینے امریکی حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کے لئے واشنگٹن جائیں گے معتبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنے مقاصد و اہداف کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے تاکہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان طویل المیعاد فائر بندی کو ممکن بنایا جاسکے ذرائع کے مطابق امریکہ علاقے میں اپنے مفادات کی حفاظت کے لئے سعودی عرب کی تجاویز پر غور کرنے کے لئے آمادہ ہوجائے گا اور ریاض میں ہونے والےعرب سربراہی اجلاس کے بعد سعودی عرب ،عرب  اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کوششوں کا آغاز کردےگا عرب سربراہی اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مارچ کی 28 ، 29 تاریخ میں ہوگا