پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کو بھی اپنی عالمی سرحدوں یا کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اگر کسی نے ایسا کیا تو پاکستان جوابی کارروائی کی مکمل اہلیت رکھتا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان کسی کو بھی اپنی عالمی سرحدوں یا کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اگر کسی نے ایسا کیا تو پاکستان جوابی کارروائی کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان نےہفتہ وار بریفنگ میں امریکہ اور بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں میں شدت پسندوں کا تعاقب کرنے کے بیانات کے بارے میں پوچھے گئےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے اور کسی کو بھی اپنےحدود میں کارروائی کرنےکی اجازت نہیں دے گا ایران اور سعودی عرب کے رہنماؤں کی ملاقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعاون سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران پر ممکنہ امریکی حملے کا مخالف ہے کیونکہ اگر ایسا ہوا تو اس کے منفی اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوں گے۔ ان کے مطابق پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کے پر امن حل کا حامی ہے۔