مشرقی افغانستان میں ایک خود کش دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ایک خود کش دھماکے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں حملہ آور کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا جبکہ زخمیوں میں پانچ عام شہری اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں۔یہ واقعہ پاکستانی سرحد کے قریب خوست کے قصبے میں پیش آیا۔ خوست میں ایک ہفتے میں ہونے والا دوسرا خود کش دھماکہ ہے