برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئرنے پہلی بار ایک عام اجتماع میں اعلان کیا ہے کہ ایران پر فوجی حملہ ایک بڑی غلطی اور اشتباہ ہوگا

مہرخبررساں ایجنسی نے اخبار ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئرنے پہلی بار ایک عام اجتماع میں اعلان کیا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو حل کرنے کے لئے اس پر فوجی حملہ ایک بڑی غلطی اور اشتباہ ہوگا یہ پہلی بار ہے کہ ٹونی بلئر نے نام نگاروں کے سامنے واضح طور پر ایران پر فوجی حملے کو اشتباہ او غلطی قراردیا ہے برطانوی وزیر اعظم کا اظہار خیال ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب لندن اور واشنگٹن کے درمیان عراق سے فوجی انخلاء اور ایران کے ایٹمی معاملے کے مقابلےجیسے مسائل پر اختلافات پائے جاتے ہیں بعض برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ بش اپنے حکومت کے اختتام سے پہلے ایران کے ایٹمی موضوع کو حل کرنے پر مصر ہے اور اس نے امریکہ کے ایک اور جنگی جہاز کو بھی خلیج فارس میں روانہ کردیا ہے