لبنان کے صدر امیل لحود نے دمشق اور بیروت کے مضبوط اور مستحکم روابط پرتاکید کی اور ایران و شام کو لبنان کا حامی ممالک قراردیا

مہرخبررساں ایجنسی نے کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی "کونا" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے صدر امیل لحود کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گيا ہے کہ لبنان کے صدر امیل لحود نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دوستانہ و برادرانہ روابط اور دونوں ملتوں کے باہمی تعاون پر تاکید کی ہے لحود نے اس ملاقات میں بشار اسد کو عید کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور شام کی ترقی اور پیشرفت کی آرزو کی ہے شام کے صدر نے بھی ٹیلیفون پر لبنانی صدر کو نئے عیسوی سال کی آمد کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے لحود نے بیروت میں ایک وفد سے ملاقات میں ایران اور شام کو لبنان کا حامی اور دوست ملک قراردیا ہے