چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں چھ فریقی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے شین ہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں چھ فریقی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے ان مذاکرات میں امریکہ، چین، جاپان، روس، جنوبی کوریا اور شمالی کوریا حصہ لے رہے ہیں امریکہ نے گزشتہ سال نومبر میں شمالی کوریا پر پابندیاں لگادی تھیںاس پر شمالی کوریا نے احتجاجاً مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا تھا۔ اس سال اکتوبر میں شمالی کوریا نے جوہری تجربہ کیا تو عالمی برادری نے اس کی مذمت کی اور اقوام متحدہ نے بھی پابندیوں پر غور کرنا شروع کر دیا شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کو جوہری بروگرام کی ضرورت دفاعی بنیادوں پر ہے کیونکہ امریکہ کے جارحانہ اقدامات سے اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے