پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ نئی دلی میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے جواب پاکستان نے بھی ایسے ہی اقدامات کیے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ نئی دلی میں تعینات پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے جواب پاکستان نے بھی ایسے ہی اقدامات کیے ہیں واضح رہے کہ پاکستانی سفارت کاروں پر نئی دلی کے مضافاتی علاقوں گڑگاواں اور نائیڈا جانے پر پابندی عائد ہے لیکن پاکستان کی جوابی کارروائی کے تحت ہندوستانی سفارتکاروں پر کن کن علاقوں میں جانے پر پابندی عائد ہے، اس کےبارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہے