پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نےکہاہے کہ وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری تین روزہ دورے پر 7 دسمبر کو کابل کا دورہ کریں گے

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نےکہاہے کہ وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری تین روزہ دورے پر سات دسمبر کو کابل کا دورہ کریں گےترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ دوران قیام افغانستان کی حکومت سے دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے پشتون قبائل کا مشترکہ جرگہ منعقد کرنے، سیکورٹی کی صورتحال بہتر کرنے سمیت دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بات چیت کریں گے

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن ہی پاکستان کے مفاد میں ہے اور اس سلسلے میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کے مطابق خورشید قصوری اپنے ہم منصب کو سرحدی صورتحال بہتر کرنے کے متعلق اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے