مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر جارج بش کی آمد کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا ہے امریکی صدر پیر کو انڈونیشیا کے مختصر دورے پر پہنچے ہیں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہےالبتہ انڈونیشیا علاقے میں امریکہ کا اہم اتحادی ہے اور دونوں حکومتوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اتوار کو مظاہروں کے موقع پر سینکڑوں پولیس اہلکار صدارتی محل کے باہر تعینات تھے مظاہرین نے انڈونیشیا کی صدر کو بھی امریکی صدر کو دعوت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل نواز پالیسی کی وجہ سے امریکہ عالم اسلام میں اپنی مقبولیت کھو چکا ہے
اجراء کی تاریخ: 20 نومبر 2006 - 22:26
انڈونیشیا میں ہزاروں افراد نے امریکی صدر جارج بش کی آمد کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیا ہے امریکی صدر پیر کو انڈونیشیا کے مختصر دورے پر پہنچے ہیں