مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كےحوالے سے نقل كيا ہے كہ عراق ميں بم دھماكوں اور مزاحمت كاروں كے حملوں ميں 9 امريكي فوجي ہلاك ہوگئے ہيں امريكي فوج كے بيان ميں كہا گيا ہے كہ بغداد كے مغرب ميں فوجي گاڑي سڑك كے كنارے نصب بم سے ٹكراگئي دھماكے ميں چار امريكي فوجي ہلاك ہوگئے بيان كے مطابق منگل كو ہونے والے اس دھماكے كے تين گھنٹے بعد بغداد ميں گشت كرنے والے امريكي فوجيوں پر فائرنگ كي گئي جس سے ايك فوجي ماراگيا ديالہ صوبے ميں بھي مزحمت كاروں كے حملے ميں تين امريكي فوجي ہلاك اور ايك زخمي ہوگيا الانبار صوبےميں مزاحمت كاروں كي فائرنگ سے زخمي ہونے والے امريكي فوجيوں كي تعداد چھياسٹھ ہوگئي ہے فرانسيسي خبررساں ادارے كے مطابق پہلي سے سترہ اكتوبر تك اوسطا روزانہ چار امريكي فوجي ہلاك ہوئے ہيں نيز يہ كہ امريكي فوجويوں كي ہلاكت ميں پہلے كي نسبت كافي اضافہ ہوا ہے
اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2006 - 21:54
عراق ميں بم دھماكوں اور مزاحمت كاروں كے حملوں ميں 9 امريكي فوجي ہلاك ہوگئے ہيں