حزب اللہ لبنان كے نائب سربراہ شيخ نعيم قاسم نے تاكيد كي ہے كہ لبناني عوام اپنے ملك پر امريكي سرپرستي كو ہرگز قبول نہيں كريں گے

مہر خبررساں ايجنسي نے لبنان كي سركاري خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے نائب سربراہ شيخ نعيم قاسم نے تاكيد كي ہے كہ لبناني عوام اپنے ملك پر امريكي سرپرستي كو ہرگز قبول نہيں كريں گے انھوں نے كہا كہ ہم امريكہ كے عظيم مشرق وسطي كے منصوبے كو مسترد كرتے ہيں اور امريكي منصوبے كو عملي جامہ پہنانے كے لئے لبنان كي سرزمين استعمال كرنے كي اجازت نہيں ديں گے انھوں نے كہا كہ لبنان تمام اقوام كے لئےآزادي بيان كا سمبل ہے اور يہ باقي رہے گا انھوں نے كہا كہ اسرائيل ہرروز اقوام متحدہ كي قرارداد 1701 كو نقض كررہا ہے اور اس كي ان غير قانوني حركتوں پر سكيورٹي كونسل نے بھي سكوت اختيار كرركھا ہے اور بڑي طاقتوں نے بھي خاموشي اختيار كرركھي ہے شيخ نعيم قاسم نے كہا كہ ہم ايك حزب كے عنوان سے صبر و تحمل كا مظاہرہ كررہے ہيں تاكہ دنيا پر اسرائيل اور امريكہ كے مزيد جرائم واضح ہوجائيں اور دنيا جان لے كہ اسرائيل و امريكہ امن و صلح كے خواہاں نہيں ہيں