ملائشيا نےاسلامي ممالك پر زورديا ہے كہ وہ لبنان كي اسلامي مقاومت حزب اللہ كو اسرائيل كے وحشيانہ حملوں كا دفاع كرنے كے لئےہتھياروں كي مدد فراہم كرنے پر غور كريں اور اسرائيل كواس بات كي اجازت نہ ديں كہ اسكا دل جو چاہے وہ انجام دے

مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے ملائشيا كے وزير خارجہ سيد حميد البار نے آج اعلان كيا ہے كہ اسلامي ممالك كو لبناني حزب اللہ كو ہتھياروں سے مسلح كرنے كي فكر كرنا چاہيے ملائشيا اس وقت اسلامي كانفرنس تنظيم كا موجودہ سربراہ ہے ملآئشيا كے وزير خارجہ نے كہا كہ بعض حزب اللہ كو ہتھياروں سے مسلح كرنے كي بات كررہے ہيں اور ہميں اس سلسلے ميں غور كرنا چاہيے انھوں نے كہا كہ اسلامي كانفرنس تنظيم كو اس بارے ميں فيصلہ كرنا چاہيے اور اسرائيل كو اس بات كي اجازت نہيں ديني چاہيے كہ جو اس كا دل چاہے سووہ انجام دے البار نے كہا اس سلسلے ميں ہر قدم بين الاقوامي قوانين كي روشني ميں ہونا چاہيے حميد البار نے امريكہ اور فرانس كي طرف سے جنگ بندي كے سلسلے ميں قرارداد كے مسودے پر تنقيد كرتے ہوئے اس كو جانبدارانہ اور اسرائيل كے حق ميں قرارديا انھوں نے كہا كہ اس قرارداد كے مسودے ميں جنوبي لبنان سے اسرائيلي فوجيوں كے انخلاء كے بارے ميں كوئي ذكر نہيں ہے البار نے كہا كہ حزب اللہ اور اسرائيل كے درميان جنگ نا برابر ہے اور اسرائيل پر ہي زيادہ توجہ نہيں ركھني چاہيے كہ جو اسرائيل چاہيے وہ ہونا چاہيے بلكہ بين الاقوامي نظام ميں عدل و انصاف كو حاكم كرنا چاہيے