مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ كے مؤمن اور مخلص جوانوں نے اسرائيلي فوج كے ہوائي حملوں كے جواب ميں اسرائيل كے مختلف شہروں ميں پچھلے 24 گھنٹوں ميں 150 ميزائل داغے ہيں جس سے اسرائيلي گھر چھوڑ چھوڑ كر بھاگ رہے ہيں كئي اسرائيلي فوجي بنت جبيل كے محاذ سے بھي بھاگ گئے ہيں اسرائيلي فوجي ذرائع كے مطابق حزب اللہ نے آج صفد ، كرمائيل اور معالوت شہروں پر 40 ميزائل حملے كئے ہيں اسرائيل نے آج اپني كابينہ كے ہنگامي اجلاس ميں ہوائي حملوں ميں اضافہ كرنے كي تائيد كي ہے اسرائيل كے فضائي حملوں ميں آج كئي لبناني شہري شہيد اور زخمي ہوگئے ہيں شہر صور كے ايك گاؤں پر ہونے والے حملے ميں دو لبناني عورتيں شہيد ہوگئي ہيں
اجراء کی تاریخ: 27 جولائی 2006 - 23:17
حزب اللہ كے مؤمن اور مخلص جوانوں نے اسرائيلي فوج كے ہوائي حملوں كے جواب ميں اسرائيل كے مختلف شہروں ميں پچھلے 24 گھنٹوں ميں 150 ميزائل داغے ہيں جس سے اسرائيلي گھر چھوڑ چھوڑ كر بھاگ رہے ہيں كئي اسرائيلي فوجي بنت جبيل كے محاذ سےبھاگ گئے ہيں