عراقي حكومت نے جنوبي شہر اسحاقي ميں 22 شہريوں كي ہلاكت كے بارے ميں امريكي رپورٹ كو مسترد كرديا ہے جس ميں امريكي فوجيوں كو بے قصور قرار ديا گيا تھا
مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عراقي حكومت نے جنوبي شہر اسحاق ميں 22 شہريوں كي ہلاكت كے بارے ميں امريكي رپورٹ كو مسترد كرديا ہے جس ميں امريكي فوجيوں كو بے قصور قرار ديا گيا تھاعراقي وزير اعظم نوري المالكي كے ترجمان نےكہا ہے كہ وہ رپورٹ جس ميں امريكي فوجيوں كو بري الذمہ قرار ديا گيا ہے، غير منصفانہ ہے ان كا كہنا ہے كہ عراقي حكومت ان ہلاكتوں پر معافي اور ہرجانے كا مطالبہ كرے گيامريكہ كے محكم? دفاع كے مطابق تفتيش سے معلوم ہوا ہے كہ اسحاقي ميں شہريوں كي ہلاكت ميں امريكي فوجيوں كا قصور نہيں تھا عراقي رپورٹ ميں امريكي فوجيوں پر الزام لگايا گيا تھا كہ انہوں نے مارچ ميں ايك چھاپے كے دوران جان بوجھ كر 22 شہريوں كو گولي مار كر ہلاك كيا تھاعراق كے وزير اعظم نوري المالكي بھي اتحادي فوج پر كڑي تنقيد كي ہے كہ شہريوں پر حملے كرنے كا ان كا معمول بن گيا ہے