امريكي وزير خارجہ كانڈوليزارائس آج بعض لبناني حكام سے ملاقات كے لئے بيروت پہنچ گئي ہيں

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے ايك سركاري ذرائع نے اعلان كيا ہے كہ امريكي وزير خارجہ آج چند گھنٹوں كے لئے لبنان پہنچ گئي ہيں امريكي وزير خارجہ كانڈوليزارائس ان چند گھنٹوں ميں بعض لبناني حكام سے ملاقات كريں گي اطلاعات كے مطابق امريكي وزير خارجہ لبنان كے وزير اعظم سنيورہ، سعد حريري اور وليد جنبلاط سے ملاقات كريں گي امريكي وزير خارجہ نے كل مصري اور سعودي حكام سے ملاقات كي تھي اور ان سے مطالبہ كيا تھا كہ وہ فلسطيني تنظيم حماس كي مالي مدد روك ديں جس كو مصري اور سعودي حكام نے فعلا مسترد كرديا ہے مبصرين كا خيال ہے كہ رائس كے مشرق وسطي كے دورے كے كئي مقاصد ہيں جن ميں لبنان ميں داخلي بحران ايجاد كرنا اور حماس كي مالي مدد بند كرانا بھي شامل ہے