مہرخبر رساں ايجنسي كے مطابق ايك پاكستاني اہلكار نے رائٹرز كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ امريكي ہوائي حملے كے موقع پر القاعدہ كے دوسرے نمبر كے رہنما ايمن الظواہري موجود نہيں تھے امريكي ہوائي حملے ميں عورتيں اور بچے بھي جاں بحق ہوئے ہيں پاكستاني حكام نے كہا ہے كہ وہ اس حملے كي تحقيق كررہے ہيں پاكستان نے قبائلي علاقے باجوڑ ايجنسي كے ايك گاؤں پر ہونے والے حملےكي مذمت كي ہے ہزاروں كي تعداد ميں قبائليوں نے اس حملے كے خلاف شديد احتجاج كيا ہے باجوڑ كے ايك اہم قصبہ كھر كے ايك سٹيڈيم ميں ہفتے كے روز قريباً پانچ ہزار افراد نے يہ احتجاجي مظاہرہ كيا اس سے قبل امريكي ذرائع ابلاغ كا كہنا تھا كہ ايمن الظواہري اس حملے ميں شايد ہلاك ہوچكے ہيں
اجراء کی تاریخ: 15 جنوری 2006 - 00:13
پاكستاني حكومت كے ايك اہلكار نے اعلان كيا ہے كہ جس علاقہ ميں امريكہ نے حملہ كركے دسيوں افراد كو ہلاك كيا ہے وہاں القاعدہ كے دوسرے نمبر كے رہنما ايمن الظواہري موجود نہيں تھے