مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ طالبان كے شدت پسند اور منحرف گروہ نے افغانستان كے صدر حامد كرزاي كے قتل كا حكم صادر كيا ہے طالبان نے كہا ہے كہ چونكہ كرزائي امريكہ اور برطانيہ جيسے كافروں كي خدمت كررہا ہے لہذا اسے قتل كردينا چاہيے يہ حكم 12 صفحات پر مشتمل ہے جو پشتو زبان ميں ہے اس حكم ميں آيا ہے كافروں اور انكے نوكروں كے درميان كوئي فرق نہيں ہے اور انكے خلاف جہاد واجب ہے طالبان كے ترجمان نے كہا ہے كہ حكم تين طالبان مولويوں نے لكھا ہے جس كو 100 افراد پر مشتمل طالبان كونسل نے منظور كرليا ہے اس حكم كے مطابق حامد كرزائي كا قتل واجب ہے
اجراء کی تاریخ: 11 دسمبر 2005 - 23:31
طالبان كے شدت پسند اور منحرف گروہ نے افغانستان كے صدر حامد كرزاي كے قتل كا حكم صادر كيا ہے طالبان نے كہا ہے كہ چونكہ كرزائي امريكہ اور برطانيہ جيسے كافروں كي خدمت كررہا ہے لہذا اسكا قتل واجب ہے