مہرخبررساں ايجنسي نے رائٹرز كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايك يورپي ممالك كے سفارتكار نے رائٹرز كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايران كے ايٹمي معاملے كو سكيورٹي كونسل ميں پيش كرنے كا فعلا كوئي امكان نہيں ہے ايك اور يورپي سفارتكار نے اعلان كيا ہے كہ ايٹمي ايجنسي كے معائنہ كاروں كے سربراہ " اولي ہاينون " نے ايران كے حاليہ سفر كے بعد مثبت رپورٹ پيش كي ہے اور كہا ہے كہ ايٹمي ايجنسي كے ساتھ ايران كا تعاون مثبت اور اچھا ہے " اولي ہاينون " نے كہا كہ ايران نے بہت قديمي اسناد بھي دكھائي ہيں اور ايك اعلي فوجي اہلكار كے ساتھ گفتگو كا موقع بھي فراہم كيا اس نے كہا كہ ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے معائنہ كاروں كے سربراہ كي نئي رپورٹ مثبت ہے نومبر كے اجلاس ميں ايران كا ايٹمي معاملہ سكيورٹي كونسل ميں پيش نہيں كياجائے گا
اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2005 - 16:09
يورپي سفارتكاروں نے اعلان كيا ہے كہ اس بات كے قوي امكان ہيں كہ بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي نومبر كے اجلاس ميں ايران كے ايٹمي معاملہ كوسكيورٹي كونسل ميں نہيں پيش كرےگي