وفاقي وزير اطلاعات شيخ رشيد نے اسلام آباد ميں كابينہ كے اجلاس كے بعد ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ زلزلے ميں مرنے والوں كي تعداد 25 ہزار ہے اور اس ميں اضافہ ہوسكتا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے بتايا ہے كہ وفاقي وزير اطلاعات شيخ رشيد نے اسلام آباد ميں كابينہ كے اجلاس كے بعد ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ زلزلے ميں مرنے والوں كي تعداد 25 ہزار ہے اور اس ميں اضافہ ہوسكتا ہے انھوں نے كہا كہ مذكورہ تعدادميں پاكستان كے زير انتظام كشميرميں وادي نيلم اور وادي جہلم ميں ہوئي ہلاكتيں شامل نہيں ہيں انہوں نے كہا كہ آج يا كل نيلم اور وادي جہلم تك رسائي حاصل كر لي جائے گي شيخ رشيد نے كہا كہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں بہت بڑي تعداد ميں لوگ نقل مكاني بھي كر رہے ہيں شيخ رشيد نے كہاكہ تمام تباہ شدہ شہروں كو دوبارہ سے آباد كيا جائے گا? اس بارے ميں انہوں نے كہا كہ دو ارب روپے پاكستان كے زير انتظام كشمير كي حكومت كو دے ديے گئے ہيں جبكہ ايك ارب روپے صوبہ سرحد كي حكومت كو ديے گئے ہيں

غير سركاري اعداد و شمار كے مطابق پاكستان ميں سنيچر كے دن آنے والے بدترين زلزلے ميں ہلاك ہونے والوں كي تعداد پچاس ہزار سے زائد اور زخميوں كي تعداد ايك لاكھ سے اوپر پہنچ چكي ہے