مہر خبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امريكہ كے وزير خزانہ كے نائب اسٹواٹ لوئي نے كہا ہے كہ امريكي قانون بنانےوالے اداروں سے كہا ہے كہ دہشت گردوں سے متعلق جو مشكلات درپيش ہيں ان ميں ايك يہ بھي ہے كہ ان كو سعودي عرب كے اندر سے مالي مدد فراہم كي جاتي ہے اور ايك طرف سے اس ملك كي كوشش ہے كہ اسلامي ممالك كے ان بينكوں اور خيريہ اداروں كو كنٹرول كرنے كے لئے كہا جائے جو دہشت گردوں كو مالي امداد فراہم كرتے ہيں
امريكي افسر نے كہا كہ سعودي خيريہ ادارے اور سعودي سرمايہ دار دہشت گردوں كو مالي مدد فراہم كرتے ہيں سعودي عرب حكومت نے كچھ عرصہ پہلے ايسے خيريہ اداروں پر كنٹرول كرنے كا حكم صادر كيا ہے اور مساجد ميں رقومات اكٹھي كرنے پر پابندي عائد كردي ہے