مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ویٹیکن سمٹ کے منتظمین نے جنسی زیادتیوں کی روک تھام پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیتھولک چرچ کی ساکھ زیادتیوں کے اسکینڈل کی وجہ سے خطرے میں پڑ گئی ہے۔دنیا بھر میں پادریوں کے صدور کی کانفرنسز میں بھیجے گئے خط میں سمٹ کا کہنا تھا کہ چرچ کو اس بحران پر ایک جامع ردِ عمل دینا چاہیے جبکہ اس کا پہلا قدم حقیقت کا اعتراف کرنا ہے۔پوپ فرانسس نے آئندہ سال فروری میں ہونے والے سمٹ میں چرچ سربراہان کو دعوت دی اور کہا کہ ان کا یہ عہدہ امریکہ، چلی اور دیگر ممالک میں ہونے والی زیادتیوں کے واقعات کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
اجلاس کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ویٹیکن سٹی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ سمٹ کا مقصد ذمہ داری، احتساب اور شفافیت ہے جو بتاتا ہے کہ گرجا گھروں کے سربراہان پادریوں کے جرائم کا نہ صرف سامنا کریں گے بلکہ ان کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات کریں گے۔واضح رہے کہ جنسی زیادتی کے متاثرین اور ان کے وکیلوں نے ویٹیکن پر نظم و ضبط کو برقرار نہ رکھنے اور ایسے پادریوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔جو چرچ میں آنے والے عوام کے تحفظ میں ناکام رہے ہوں تقریب کے منتظمین نے دیگر پادریوں کو لکھا کہ ردعمل نہ دینے کی وجہ سے ہم متاثرین کی مدد کرنے میں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں قائم گرجا گھروں کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔