مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ اربعین کا پیغام در حقیقت ظلم کے خلاف باہمی اتحاد اور یکجہتی کا پیغام ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان اور غیر مسلمان اربعین میں شرکت کرکے یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ظلم و ستم کے خلاف باہم متحد ہیں۔
ایرانی سپاہ کے سربراہ نے شلمچہ سرحد کا مشہدہ کیا اور زائرین کے سرحد سے عبور کرنے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفر میں بعض مشکلات کا ہونا قدرتی امر ہے لیکن حکام نے سرحد سے عبور کے سلسلے میں زائرین کے لئے اچھے انتظامات کئے ہیں۔