مہر خبر رساں ايجنسي نے فرانسيسي خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايمنسٹي انٹرنيشنل نے انساني حقوق كي خلاف ورزياں كرنے پرامريكہ كي شديد مذمت كي ہے 308 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ ميں كہا گيا ہے كہ بش انتظاميہ نے تشدد كي ازسرنو تشريح كرنے كي كوشش ميں انساني حقوق كي بنيادي قدروں كو سخت نقصان پہنچايا ہے
رپورٹ ميں كہا گياہے كہ واشنگٹن نے اس معاملے ميں دوہرے معيار اپنائے ہيں اور دنيا كي كئي حكومتيں امريكہ ہي كے نقش پر سياسي مفاد كے ليے حقوق انساني كے بنيادي اصولوں كو نظر انداز كر رہے ہيں ايمنسٹي انٹرنيشنل كي سيكريٹري جنرل آئيرين خان نے كہا ہے كہ ميڈرڈ ٹرين بم حملے، روس كے شہر بسلان ميں سكول كا قبضہ اور عراق ميں مغوي افراد كي ويڈيو كي گئي ہلاكتيں اس بات كا واضح ثبوت ہيں كہ دنيا ميں سكيورٹي كي صورتحال بہتر نہيں بلكہ بدتر ہوئي آئيرين خان نے اقوام متحدہ كي كميشن برائے انساني حقوق پر بھي سخت تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ اس نے اپني ذمہ دارياں نہيں نبھائيں اور وہ معصوم شہريوں كا دفاع كرنے ميں نا كام رہا ہے ايمنسٹي انٹرنيشنل نے 308 صفحات پر مشتمل گزارش ميں 131 ممالك ميں حقوق انساني كي خلاف ورزيوں كا تفصيل سے جائزہ ليا ہے