مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے نوگام اورباندی پورہ میں برفانی تودہ گرنے سے 5 ہندوستانی فوجی برف میں دب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ کے گوریزسیکٹرمیں برفانی تودہ ہندوستانی آرمی پوسٹ پر آگرا،جس کی زد میں 3فوجی آگئے جبکہ دوسری جانب دیگر2 ہندوستانی فوجی نوگام میں برف میں دب کر لاپتہ ہوگئے۔ ہندوستانی فوج کا اس حوالے سے کہناہے کہ بھارتی فوجیوں کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری ہے لیکن مسلسل برفباری ریسکیوکام میں رکاوٹ بن رہی ہے اوروادی کشمیر کا ہندوستان سے واحد زمینی راستہ بھی بندہوگیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 12 دسمبر 2017 - 19:45
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے علاقے نوگام اورباندی پورہ میں برفانی تودہ گرنے سے 5 ہندوستانی فوجی برف میں دب گئے ہیں۔