مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مسلم اور غیر مسلم ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں چلی میں بھی شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف دنیا بھر میں مسلم اور غیر مسلم ممالک میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں چلی میں بھی شہریوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا ۔ چلی کے دارالحکومت سین ٹیاگو میں سیکڑوں شہری امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے، فلسطینی پرچم تھامے مظاہرین نے امریکی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سفارت خانے تک مارچ کیلئے سڑکیں بھی بند کردیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔