مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وسطی امریکہ میں نیٹ نامی سمندری طوفان نے کوسٹاریکا اور ہنڈوراس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا، جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نکارا گوا میں سیلاب سے12 افراد ہلاک اور 7 لاپتہ ہوگئے، ادھر کوسٹا ریکا میں موسلادھار بارش نے 2 بچوں سمیت9 افراد کی جان لے لی جبکہ17 لاپتہ ہیں۔ہونڈوراس میں اس قدرتی آفت سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، نیٹ نامی طوفان کے پیش نظر ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسکول، بینک اور سرکاری دفاتر بھی بند ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 7 اکتوبر 2017 - 10:54
وسطی امریکہ میں نیٹ نامی سمندری طوفان نے کوسٹاریکا اور ہنڈوراس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا، جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔