مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرو کے دو سابق صدور کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ایک ہی جیل میں رکھا گیا ہے ۔ گزشتہ روز صدر اولانٹا ہو مالا کو اسی جیل منتقل کیا گیا جہاں ان سے قبل سابق صدر البرٹو فوجیموری کرپشن کے الزام میں 25برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔صدر اولانٹا ہو مالا اور ان کی اہلیہ کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں 18ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ اولانٹا ہو مالا 2011 سے لے کر 2016 تک پیرو کے صدر رہے ہیں ۔ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ریاست کے مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 16 جولائی 2017 - 19:19
پیرو کے دو سابق صدور کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ایک ہی جیل میں رکھا گیا ہے ۔