اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں علاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل کویت۔ تیونس ملائشیا ،لبنان ، الجزائر سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قطر کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں  علاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے قبل کویت۔ تیونس ملائشیا ،لبنان ، الجزائر سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ کے ساتھ  دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔۔واضح رہے کہ ۔ سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر پر مشتمل 4 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ  سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا۔جس کے بعد یمن کی مستعفی حکومت اور لیبیا نے بھی قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی ممالک میں جاری بحران کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ۔ ترجمان  کے مطابق علاقائی ممالک کو غیر علاقائی طاقتوں کو خطے کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔