مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک پرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 800 گاؤں تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 85 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پرو کے علاقے بارببلنکا میں تباہی کے آثار جابجا موجود ہیں ،سیلابی پانی نکلنے کے بعد عمارتیں ،گاڑیاں اور اہم املاک مٹی میں دھنسی ہوئی ہیں ،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی گھروں کے اندر تک داخل ہو گئی ہے ،جس کے باعث لوگ اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
دو ہفتوں تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث پرو میں ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور کئی گاؤں کھنڈر بن گئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 مارچ 2017 - 18:23
جنوبی امریکہ کے ملک پرو میں رواں ماہ بارشوں کے بعد سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 800 گاؤں تباہ جبکہ مختلف حادثات میں 85 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔