مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے سری نگر میں احتجاج میں شریک حریت رہنما سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تینوں حریت رہنما سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں احتجاج میں شریک تھے، حریت رہنماؤں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 16 مارچ 2017 - 20:08
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے سری نگر میں احتجاج میں شریک حریت رہنما سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور یٰسین ملک کو گرفتار کرلیا ہے۔