افغانستان کے شہر لشکرگاہ میں افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے میں 7افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے  شہر لشکرگاہ میں افغان خفیہ ایجنسی کی عمارت کے نزدیک خودکش دھماکے میں 7افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان پولیس سربراہ کے مطابق دھماکہ اس وقت کیا گیا جب امن مذاکرات میں شامل ہونے کے خواہشمند شدت پسندوں سے میٹنگ کی جارہی تھی۔
دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں میٹنگ میں شریک کچھ  دہشت گرد بھی شامل ہیں، کسی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔