مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بلغاریہ میں ٹرین میں دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 25 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرین ایل پی جی گیس کی بوگیاں لے کر جا رہی تھی کہ ہیترینو گاﺅں کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق گاﺅں کے سٹیشن پر ٹرین کے ساتھ جڑے دو ٹینک پٹری سے اترے اور بجلی کی تاروں کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے اور ہر جانب آگ ہی آگ نظر آنے لگی۔ وزارت داخلہ کے چیف سیکرٹری جیورجی کوستوو کا کہنا ہے کہ ”2 دھماکوں کے باعث شدید آگ لگی ہے اور تقریباً 20 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ حادثے میں بہت سے لوگ زخمی ہیں جن میں سے زیادہ تر جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔“ فائر ڈیپارٹمنٹ کے 150 کے قریب افراد آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں اور ٹرین کی پٹری کے اردگرد واقع گھروں میں ممکنہ طور پر محصور افراد کو تلاش کر رہے ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 دسمبر 2016 - 16:01
بلغاریہ میں ٹرین میں دھماکوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 25 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔